بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے امریکا کو افریقی اور لاطینی ممالک میں فوج کشی سے متعلق خبردار کر دیا۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا منشیات کے نام پر ممالک میں عدم استحکام اور جنگ کو طول دینا بند کرے، امریکا کی نائیجیریا میں فوج بھیجنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، امریکا کریبین میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں کسی بھی قسم کے طاقت کے استعمال کے خلاف ہیں، امریکا لاطینی ممالک میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔
چینی وزارت خارجہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نائیجیریا میں حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔



