عالمی محاذ پر تجارتی ٹینشن: چین نے روس سے تیل کی خریداری روک دی

Published On 25 October,2025 01:22 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) عالمی محاذ پر تجارتی ٹینشن کے باعث چین نے روس سے تیل کی خریداری روک دی۔

ماسکو کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندی کے بعد چینی کمپنیوں نے روس سے تیل کی خریداری معطل کی، اس سے پہلے بھارت کی ریفائنریز بھی روسی تیل کی درآمدات میں کمی پر آمادگی ظاہر کر چکی ہیں، بھارت اور چین روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔