شام کے صدر احمد الشرع روسی دورے پر ماسکو پہنچ گئے

Published On 15 October,2025 02:02 am

ماسکو: (دنیا نیوز) شام کے صدر احمد الشرع روسی دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق احمد الشرع آج روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، دورے کا مقصدد دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانا ہے، پیوٹن سے ملاقات میں عالمی اور خطے کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ طرطوس میں روسی بحری اڈے اور حامیم میں فضائی اڈے پر بھی غور ہوگا، بشارالاسد کے بعد احمد الشرع کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔