ٹرمپ کا امن منصوبہ کامیاب ہوا تو یہ تاریخی واقعہ سے کم نہیں ہوگا: روسی صدر

Published On 11 October,2025 01:22 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ امن کیلئے بہت کچھ کرتے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ٹرمپ کا امن منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ایک تاریخی واقعے سے کم نہیں ہوگا، روس غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتا ہے، وہ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں یہ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر غور کر رہے ہیں، اگر دیگر ممالک ایسا تجربہ کریں گے تو روس بھی ایسا کرنے کیلئے تیار ہے۔