مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کی سخت مخالفت کرتے ہیں: روسی وزیر خارجہ

Published On 27 September,2025 10:53 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنا چاہتا ہے، غزہ کی تباہی پورے خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں عالمی سلامتی کی اہمیت پر زور دیا، سرگئی لاوروف نے اسرائیل کی ایران، قطر پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اور بات چیت سے مسائل کا حل ضروری ہے، روس مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا غیرقانونی طاقت کا استعمال خطرناک ہے۔

سرگئی لاوروف نے مشرق وسطیٰ میں فوری امن اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔