ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے اس سال یوکرین میں 5 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ قبضے میں لیا ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کو میدانِ جنگ پر مکمل اسٹریٹجک برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر گہرائی تک حملے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، یوکرین کے اس اقدام سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔