امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات کا وقت طے ہوگیا

Published On 29 October,2025 10:25 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا وقت طے ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صدر ٹرمپ چینی صدر سے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ملیں گے۔

چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں صدور کی طویل المدتی سٹریٹجک امور پر بات ہوگی، مثبت نتائج کیلئے امریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔