واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں پائیدارامن ہونا چاہئے، جلد ٹاسک فورس تیارہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بیان میں کہا کہ ضرورت پڑی تو قطرغزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے، مشرق وسطیٰ میں امن لانا ایک بڑی کامیابی ہے، حماس کو فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئیں، امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر نظر رکھے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدرسے تب تک ملاقات نہیں کروں گا جب تک امن معاہدے کا امکان نہ ہو۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے دورہ ملائیشیا کے موقع پر قطر میں مختصر قیام کیا، جہازمیں امیر قطر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، غزہ جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، امریکی صدر ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔



