واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل ممالک کارروائی کرینگے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹے میں پیشرفت پر گہری نظر رکھیں گے، غزہ میں پائیدار امن ہونا چاہئے، جلد ٹاسک فورس تیار ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے، روسی صدر سے تب تک ملاقات نہیں کروں گا جب تک امن معاہدے کا امکان نہ ہو۔



