اسرائیل کا لبنان پر حملہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Published On 27 October,2025 01:26 am

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل نے لبنان پر حملہ کر دیا، حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت ابتر بتائی گئی ہے، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہمسائیہ ممالک سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی نہ کی تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، اسرائیل بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔