اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا: حماس رہنما خلیل الحیہ

Published On 27 October,2025 01:21 am

غزہ: (دنیا نیوز) حماس رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ اسرائیل کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا جواز نہیں دیں گے۔

حماس رہنما خلیل الحیہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہر روز کہہ رہے ہیں کہ جنگ ختم ہوگئی، ہم 28 میں سے 17 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکے ہیں۔

خلیل الحیہ کا قطر کے ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو  میں کہنا تھا کہ دیگر یرغمالیوں کی لاشیں ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، غزہ میں فلسطینیوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، اسرائیل کے جنگ میں واپسی کے امکانات بہت کم ہیں۔

سربراہ حماس نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی جارحیت کا بڑی بہادری سے سامنا کیا، غزہ میں آبادی کا 10 فیصد حصہ شہید، زخمی، قیدی اور لاپتہ ہے، اسرائیل غزہ کی تعمیر نو کے آگے رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔