چین نے نئے خلائی مشن شین ژو 21 کو کامیابی سے لانچ کر دیا

Published On 01 November,2025 06:09 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے اپنے نئے خلائی مشن شین ژو 21 کو کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق نیا چینی مشن تیانگونگ خلائی سٹیشن کیلئے بھیجا گیا ہے، مشن میں چین کے سب سے کم عمر ترین خلاباز سمیت 3 خلاباز شامل ہیں، یہ مشن 6 ماہ تک خلا میں ہی رہے گا۔

مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، سال 2022ء میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے یہ ساتواں خلائی مشن لانچ کیا گیا ہے جسے چینی حکام نے ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کی جانب ایک اور اہم قدم قرار دیا۔