اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا اور چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔
امریکی سفیر نیٹالی بیکر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، آج کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
نیٹالی بیکر نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، امریکا دہشت گردی کے ہر عمل اور اس کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان میں امن و استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 11, 2025
پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
چینی سفارت خانہ پاکستان کا کہنا تھا کہ زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔



