بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کینیڈا سے تعلقات کی بحالی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ہم کینیڈا کے ساتھ تبادلہ و تعاون دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں، وانگ یی نے یہ بات اپنی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وانگ یی نے کہا کہ چین کینیڈا کے ساتھ رابطے مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے سفارتی، تجارتی اور دیگر محکمے باہمی ہم آہنگی بڑھا کر ایک دوسرے کے تحفظات کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات نے چین اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کو کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد دوبارہ درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔



