صدر ٹرمپ کا کینیڈا کیساتھ تمام تجارتی مذاکرات فوری ختم کرنے کا اعلان

Published On 25 October,2025 01:26 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور کینیڈا میں تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہونے پر صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات فوری ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کینیڈا نے ٹیرف کیخلاف اشتہاری مہم میں ریگن کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا، فیصلہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی حکومت کے ایک اشتہار کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کی 1987 کی تقریر کا آڈیو حصہ شامل کیا گیا تھا، جس میں ریگن نے غیر ملکی اشیاء پر محصولات کی مخالفت کی تھی ریگن فاؤنڈیشن نے اشتہار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا۔