وزیراعظم کی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں فتح پر قوم کو مبارکباد

Published On 24 November,2025 02:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رائزنگ سٹارز ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔

جاری بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی، چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں، پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو فائنل میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، مقررہ 20 اوورز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے 20، 20 اوور میں 125، 125 رنز بنائے تھے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں بنگلا دیش کی ٹیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے سپر اوور میں 7 رنز کا ہدف 4 گیندوں پر حاصل کرلیا۔