راولپنڈی: (دنیا نیوز) ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا پانچواں میچ آج زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے سیریز میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست ہوئی جبکہ زمبابوے نے تین میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔



