لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔
سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف عثمان طارق نے تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق نے ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا کی وکٹیں لیں۔
عثمان طارق ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بنے ہیں اور اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔



