لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا بڑا ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کا فائنل کل( پیر) کو کھیلا جائے گا۔
فائنل میں کراچی بلیوز اور سیالکوٹ ریجنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ میچ لاہور کے تاریخی قذافی سٹیدیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب فائنل سے قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
خیال رہے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 75 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 40لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔



