ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بھارت کے کھیل سے کھلواڑ کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ بھی ڈٹ گیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا، آئی سی سی کے تمام سوالات کا شواہد کے ساتھ جواب دیا، بی سی بی نے حکومتی مؤقف اور بیانات کو بھی شواہد کے ساتھ پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی سکیورٹی اور ویزوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تھا۔



