ایف آئی اے کی کارروائی، بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار

Last Updated On 14 March,2018 09:23 pm

 

ایف آئی اے نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم اشرف آفریدی کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پاکستان اور افغانستان کے جعلی پاسپورٹ تیار کر کے لوگوں کو بیرون ملک بھجواتا تھا۔ اشرف آفریدی تین افغان خواتین کو جعلی برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔ دوسری کارروائی میں انسانی اسمگلر عامر شہزاد ایڈووکیٹ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم لوگوں کو نوکریوں کیلئے یو اے آئی اور یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے لوٹتا تھا۔ ملزم کے خلاف پہلے سے مقدمات درج ہیں۔