دو کزنوں کی ایک لڑکے سے شادی کا ڈراپ سین، کہانی میں نیا موڑ

Last Updated On 04 May,2018 08:25 pm

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں ایک لڑکے سے شادی کرنے والی دو کزنوں کی کہانی میں نیا موڑ آگیا، لڑکے کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقامی اخبار کے مطابق ملتان میں ایک ہی لڑکے سے دوکزنوں کی شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایک کزن شادی سے ہی مکر گئی، لڑکے فراز کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا گیا۔دونوں کزنوں نے ہائیکورٹ میں ایک ہی شوہر کے ساتھ رہنے کے بیانات بھی دیے تھے تاہم اب ایک کزن علینہ نے والد کے پاس پہنچتے ہی لڑکے فراز سے شادی کے حوالے سے اپنا بیان بھی بدل لیا ہے۔

علینہ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اغواء کر کے فراز نے اپنے گھر پر رکھا تھا،پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے علینہ کے شوہر فراز سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ علینہ نے کزن علوینہ کی شادی چند ماہ پہلے اپنے شوہر فراز سے کرائی تھی۔

اس سال جنوری میں شادی کی کوریج کے حوالے سے بنائی گئی پرانی ویڈیو دیکھیں