پشاور: (دنیا نیوز) کسٹم انٹیلی جنس کا کامیاب ایکشن، لاکھوں روپے کی منشیات پشاور سے اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کی ہدایت پر بڑی کارروائی، 85 لاکھ روپے کی منشیات پشاور سے اسلام آباد لانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق خفیہ اطلاع ہر ترناب فارم کے قریب پشاور سے آنے والی گاڑی کو روکا گیا تو ڈرائیور نہ روکا اور گاڑی بھگا دی۔ کسٹم حکام نے گاڑی کا پیچھا کیا تو ڈرائیور گاڑی کو ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18 کلو افیون اور 64 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔