پنجگور : پی بی 43 کے 3 پولنگ سٹیشنزسے 3 بم برآمد

Last Updated On 30 July,2018 08:00 pm

پنجگور (دنیا نیوز ) پنجگور کے حلقہ پی بی 43 کے تین پولنگ سٹیشنز سے تین بم برآمد ہوئے جن کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دو بم وشبود پولنگ سٹیشن سے ملے ہیں۔ بم برآمد ہونے کی اطلاع فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر تینوں بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

بم کی اطلاع ملتے ہی ووٹرز میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ دیوانہ وار پولنگ سٹیشنز سے باہر بھاگ پڑے تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ کے بموں کو ناکارہ بناتے ہی سب کی جان میں جان آئی اور پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔