جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ میں 11 ٹیکسی ڈرائیوروں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
منی بس میں سوار گوٹینگ ٹیکسی ایسوسی ایشن کے افراد ساتھی ڈرائیور کے جنازے میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ گئے تھے۔ واپسی پر ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی، حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ٹیکسی پر حملے عام ہیں تاہم مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔