گارڈن ٹاون: جواں سال طالبعلم کی نجی تعلیمی ادارے کے بیت الخلا سے لاش برآمد

Last Updated On 11 August,2018 05:36 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) گارڈن ٹاؤن میں نجی تعلیمی ادارے کے بیت الخلا (باتھ روم) سے 22 سالہ طالبعلم کی لاش برآمد ہو ئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاکت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کے با عث ہو ئی تاہم حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہونگے۔

بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار کا رہائشی شاہ زیب نجی کالج میں فورتھ ایئر کا طالبعلم تھا، گزشتہ روز وہ واش روم میں گیا کافی دیر تک باہر نہ آنے پر اسکے دوستوں نے دستک دی، دروازہ نہ کھولنے پر ساتھی طالبعلموں نے انتظامیہ کو بلا لیا، دروازہ توڑا گیا تو شا ہزیب مردہ حالت میں پڑا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاکت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کے با عث ہو ئی، حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہونگے۔