قصور: (روزنامہ دنیا) راجہ جنگ پولیس نے دو روز قبل رائیونڈ روڈ نلکا سٹاپ کے قریب دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ہلاک ماں بیٹے کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا۔
ننکانہ کا رہائشی عمران والدہ نسیم بی بی کے ساتھ موٹرسائیکل پر قصور کی جانب آرہا تھا کہ نلکا سٹاپ کے قریب نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجہ میں عمران موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی ماں شدید زخمی ہو گئی جو قصور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ قتل دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ہوئے۔