شیخوپورہ سے جیب تراش گروہ گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف

Last Updated On 10 August,2018 03:03 pm

شیخوپورہ: (روزنامہ دنیا) شیخوپورہ پولیس نے شرقپور روڈ پر جیب تراش گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔

جیب تراش گروہ میں شامل ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں جیب تراشی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم ہو گئے تھے۔