لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں برکی کے علاقے میں 5 افراد کو قتل کرنے والے لاٹھیا گروپ کے سربراہ افتخار لاٹھیا نے عبوری ضمانت کروا نے کے بعد 4 دیگر نامزد ملزمان کے ہمراہ پولیس کو گرفتاری دے دی۔
برکی کے علاقے پھلروان گاؤں میں منگل کو لاٹھیا گروپ کے افراد نے مخالف گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی گئی، لیکن کامیابی نہ ملی تاہم آج 9 نامزد ملزمان میں سے 5 ملزمان نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کر دیا۔ جن میں سے ایک ملزم افتخار لاٹھیا نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن خرم علی شاہ کے مطابق باقی 4 ملزمان بھی جلد پولیس کو گرفتاری دے دیں گے۔