بنی گالہ کی حدود سے قطری شہزادوں کی دو گاڑیاں برآمد

Last Updated On 28 September,2018 03:39 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ بنی گالہ کی حدود سے پولیس کو دو گاڑیاں ملی ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قطری شہزادوں کی ملکیتی گاڑیوں میں سے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں کری روڈ پر ویئر ہائوس کے باہر پارک کی گئی تھیں جہاں سے انہیں تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

اس موقع پر ویئر ہائوس کے مالک کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ یہ دونوں گاڑیاں قطری شہزادوں کی ملکیت ہیں۔ پولیس نے ویئر ہائوس کے مالک کی جانب سے تصدیق کئے جانے کے بعد دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔