'الیکشن کمیشن کو سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر جاگنا ہوگا'

Last Updated On 28 September,2018 03:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے تیمور تالپور کا اعتراف عمران خان کے بیان کی تائید ہے، الیکشن کمیشن کو سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر جاگنا ہوگا، ایوان بالا میں انتخاب کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں کے کردار نے سیاستدانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا، ڈاکووں کے خلاف کاروائی پہ اپوزیشن احتجاج کیوں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کا اعتراف کرلیا، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

فواد چوہدری نے کہا ڈاکووں کوالٹکا لٹکانے پر اپوزیشن احتجاج کرنا شروع کر دیتی ہے لگتا ہے ان کے دل میں چور ہے۔ انہوں نے کہا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی حرکتوں پر بہت غصہ ہے مگر ان کے خلاف کیس ہم نے شروع نہیں کیا۔