اسلام آباد: (دنیا نیوز) بے گھر ا فراد کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت نے بے گھر افراد سے اکتوبر کے وسط میں گھروں کے لئے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کلر کہار اور بھیر ہ کے درمیان للا کے قریب نیا شہر بھی آباد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اپنا گھر کے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی، اپنا گھر اتھارٹی بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے حوالے سے کام کرے گی، اتھارٹی کے قیام کے لئے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں سے قراردادیں پاس کروائی جائیں گی، ان قراردادوں کی بیناد پر بے گھر افراد کے لئے گھر فراہم کرنے کی وفاقی حکومت قانون سازی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، 15 اکتوبر سے درخواستیں طلب کر کے گھرو ں کی طلب کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، ڈیمانڈ اور کیٹیگری کا تعین درخواستوں کے مطابق کیا جائے گا، ان درخواستوں کی بنیاد پر پہلے سال میں ٹوٹل گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔
مرکز کی سطح پر قائم ٹاسک فورس نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا، نئے شہر بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے آباد شہروں میں سرکاری جگہوں پر بھی گھر بنائیں جائیں گے، نادرا کی مدد سے فارم تیار کیا جائے گا، فارم معمولی قیمت پر مقررہ بینکوں سے دستیاب ہوگا۔