اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی حکومت کی کفایت شعاری مہم کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا، وزیراعظم ہاؤس کی 8 بھینسیں ہاتھوں ہاتھ بک گئیں۔
پی ایم ہاؤس کی پہلی بھینس 3 لاکھ 85 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔ خریدار قلب عباس نے کہا اس نے بھینس کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی نشانی سمجھ کرخریدا۔ دوسری بھینس 3 لاکھ اور تیسری 3 لاکھ 30 ہزار میں نیلام کی گئی۔
نیلامی میں پہلی کٹی 3 لاکھ 5 ہزار روپے، دوسری 2 لاکھ 70 ہزار، تیسری 2 لاکھ 15 ہزار اور چوتھی ایک لاکھ 82 ہزار روپے میں بکی، اکلوتے کٹے کی کامیاب بولی 3 لاکھ 15 ہزار روپے لگی۔