لاہور: ( روزنامہ دنیا ) وزیراعظم عمران خان نے وزیر ہائوسنگ پنجاب محمودالرشید کو آج بلا لیا ہے۔ آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پنجاب حکومت نے گھر بنانے کا پائلٹ پلان تیار کر لیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ میں پانچ پانچ ہزار گھر بنائے جائیں گے ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر ہائوسنگ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ ایک ماہ تک شروع کر دیا جائیگا، آج وزیراعظم عمران خان نے بلایا ہے ، ان کو بریفنگ دیں گے اور اس میٹنگ میں بہت ہی اہم فیصلے متوقع ہیں۔