کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں واقع بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب اندھی گولی سے زخمی ہونے والی بچی دم توڑگئی، 7 سالہ اقصیٰ قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں زیرعلاج تھی۔
کراچی میں بلدیہ پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب واقع سکول میں صبح کے وقت اسمبلی میں شریک طالبہ 2 روز قبل اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی جسے قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں داخل کروایا گیا تھا تاہم 7 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق گولی اقصیٰ کی گردن میں لگی جس کے باعث بچی جاںبر نہ ہو سکی۔ بچی کے والدین نے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔