لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کی پابندی، شہر میں گاڑی رکھنے والے بھی ہیلمٹ چوری کرنے لگے، ہیلمٹ چوری کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی ہوئی تو ہیلمٹ کی قدر میں ہی اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ میں ہیلمٹ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے کا خوف ایسا سوار ہوا کہ ایک کار سوار نے ہیلمٹ چوری کرلیا۔ ہیلمٹ چوری کا انوکھا واقعہ خیابان جناح روڈ پر پیش آیا۔ دنیا نیوز کو ملنے والی سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری گاڑی سے نکلتا ہے اور پھر موٹر سائیکل پر رکھا گیا ہیلمٹ اتار کر رفو چکر ہوجاتا ہے۔ہیلمٹ کے مالک نے متعلقہ تھانے میں ہیلمٹ چوری کی درخواست بھی دیدی ہے۔