حیدرآباد: 6 سالہ ارمش کے قتل کا ڈراپ سین، ماں ہی قاتل نکلی

Last Updated On 29 September,2018 09:07 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) ارمش قتل کیس کا معمہ حل، بچی کی ماں شگفتہ ناز نے اقرار جرم کر لیا، بچی کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ارمش کی ماں شگفتہ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا، ملزمہ نے بچی کو سیرپ پلایا، پھر اس کی ناک دبا کر قتل کیا۔ ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے کہا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ ہے، بچی کی ماں بظاہر نفسیاتی مریضہ لگتی ہے، خاتون نے آج بھی کٹ لگا کر خود کو زخمی کرلیا تھا۔ بچی کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

گزشتہ شام لطیف آباد نمبر دس جیلانی مسجد کے قریب سے 6 سالا بچی ارمش کی لاش ملی تھی، بچی کی لاش کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیے تھا۔ برقعہ پوش خاتون کی جانب سے بچی کی لاش پھینکنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آنے پر پولیس کی تحقیقات میں تیزی آ گئی تھی۔