کسٹمز کی کارروائی، منی لانڈرنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار

Last Updated On 28 September,2018 06:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کےدو ارکان کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی سمیت دھر لیا گیا، کرنسی دبئی اسمگل کی جا رہی تھی۔

ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 86 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ملزمان عنایت خان اور غلام دستگیر کو جہاز کی روانگی سے قبل گرفتار کیا گیا۔ منظم گروہ دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، کرنسی اسمگلنگ میں پی آئی اے اسٹاف کےملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جس کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔