کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں کلاس میں بیٹھی طالبہ گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ واقعے کے بعد سکول میں بھگڈر مچ گئی۔ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کی گردن میں لگی۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں کلاس میں بیٹھی طلبہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد سکول میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کی گردن میں لگ گئی۔ بچی اقصی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی ہوش میں نہیں اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔