چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں میں موبائل فون چوری کے شبہ میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، حالت غیر ہونے پر نوجوان کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
تھانہ بی ڈویژن میں پولیس اہلکار ڈنڈے سے نوجوان پر تشدد کرتا رہا، نوجوان کو مدعی کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نوجوان پولیس اہلکار سے معافی مانگتا رہا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مدعی سے پیسے لیکر تشدد کیا، تشدد کے بعد بھی نوجوان سے کچھ برآمد نہ ہوسکا۔ نوجوان کی حالت غیر ہونے پر ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔