پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے کارروائی کے دوران مقامی شہری کو اغوا کرنے بعد قتل کرنے اور بجلی کے ٹاور کو دھماکے سے اڑانے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق پشاور کے جی ٹی روڈ پر ڈائیو بس اڈے کے قریب کارروائی میں مبینہ دہشت گرد فلک نیاز کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے 2009میں مقامی شہری کو اغواء کرنے کےبعد قتل کیا اور لاش کو بارودی مواد اڑایا ،ملزم نے ساتھیوں سے مل کر بڈھ بیر میں بجلی کے ٹاورکو بھی دھماکے سے تباہ کیا، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گرد کو مزید تفتیش کےلیے بڈھ بیر پولیس کے حوالے کردیا گیا گیا ہے۔