سوشل میڈیا ہراسگی، پنجاب میں روزانہ 10 افراد شکار ہونے لگے

Last Updated On 11 October,2018 12:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کا رحجان بڑھنے لگا،،پنجاب میں روزانہ 10افراد سائبر ہراسگی کا شکار ہونے لگے۔۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی مصروفیت بڑھ گئی، 9 ماہ میں 2 ہزار 682 متاثرین ایف آئی اے پہنچ گئے۔ 885 خواتین شکایت لے کر ایف آئی اے پہنچیں، 43ایف آئی آر باضابطہ درج کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 600 کیسز کی ابتدائی انکوائری جاری ہے، مردوں کو ہراساں کرنے پر 4 خواتین کے بھی چالان ہوئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین کی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا ہراسگی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔