لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر زیادتی کا ملزم نو دوگیارہ، بچی کے والدین پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر احتجاج کرتے رہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف 5 سالہ بچی پر زیادتی الزام لگا کر تھانہ منڈی فیض آباد میں جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ، ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی تو ملزم نے احاطہ عدالت سے دوڑ لگا دی۔ ملزم کے فرار ہونے پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور متاثرہ بچی کے والدین ملزم کی گرفتاری کے لیے چیخ و پکار کرتے رہے۔