پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف ایف آئی اے نے کاروائیاں تیزکردیں۔ نجی اسپتال کے ڈاکٹر اور آپریشن تھیٹر انچارج کو گرفتارکر لیا گیا۔
ڈبگری گارڈن کے ایک نجی ہسپتال میں گردوں کے مرض میں مبتلا خیراللہ سے 26لاکھ روپے لے کر پیوند کاری کی گئی، مریض پیسوں سے بھی گیا اور جان کی بازی بھی ہار گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گروہ کے دیگر افراد کا تعلق اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں سے ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔