کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

Last Updated On 22 October,2018 07:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے سترہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان بھتہ خوری، چائنا کٹنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔

 

ترجمان رینجرز کے مطابق سعود آباد، بلوچ کالونی، موچکو اور شفیع گوٹھ کے علاقوں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منیشات فروشی میں ملوث تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کلری کے علاقے سے سہولت کاری میں ملوث لیاری گینگ وار کا شہزاد عرف چنا گرفتار ہوا، موچکو سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے محمود عرف سناٹا کو گرفتار کیا گیا جبکہ سعودآباد کے علاقے سے بھی منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔