اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
کسٹم عدالت اسلام آباد میں ماڈل گرل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کسٹم عدالت کے جج کے رخصت ہونے پر کیس کی سماعت بینکنگ عدالت جج نے بطور ڈیوٹی جج کی، عدالت نے ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر بیرون ملک جانے کے بعد ماڈل آیان علی مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں۔
ایان علی کو پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں مارچ 2015 میں بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔