فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے 15 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے فیصل آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے 15 انسانی سمگللرز کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے معصوم شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں مصروف تھے جنکے خلاف متعدد بار شکایات کا اندراج بھی کروایا جاچکا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔