کراچی: (دنیا نیوز) آج صبح ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تیز رفتاری کے باعث زخمی ہونے والا اخبار فروش دوران علاج دم توڑ گیا۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کروانے والے حادثے کے بعد فرار ہو گئے۔
کراچی میں ٹریفک قوانین پر عمل کروانے والے ہی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نکلے۔ آج صبح دو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ریگل چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل شہری پر چڑھا دی جس سے 53 سالہ بزرگ زخمی اخبار فروش عبد الرحیم جان کی زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار حادثے کے فوری بعد فرار ہو گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عبد الرحیم کی موت سر پر چوٹیں آنے کے باعث ہوئی۔
دوسری جانب کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نااہلی پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔