لاہور: (روزنامہ دنیا) نعش کی شناخت امیر کے نام سے ہوئی، متوفی نشی تھا،موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی : پولیس
گجر پورہ کے علاقے میں 50 سالہ شخص کی نعش برآمدہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقہ نیوبھوگیوال میں 50 سالہ شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا، بعدازاں نعش کی شناخت امیر کے نام سے ہوئی ۔ بعد ازاں پولیس نے نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی اور سردی سے ٹھٹھرنے کے باعث واقع ہوئی ، اس کے ورثا کو اطلاع کر دی گئی ہے ، ان کے آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔