لاہور: (روزنامہ دنیا) سول لائنز ڈویژن پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، منشیات فروشی، قمار بازی ودیگر جرائم میں ملوث 128 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
سول لائنز ڈویژن پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، منشیات فروشی، قمار بازی ودیگر جرائم میں ملوث 128 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ سٹریٹ کرائم میں ملوث 05گینگز کے 09ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4لاکھ 10ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزموں کے قبضہ سے 08پسٹلز،50 سے زائد گولیاں، 29بوتلیں شراب اور01کلوسے زائد چرس برآمد کی گئی۔کارروائی کے دوران03اشتہاری مجرموں سمیت 63عدالتی مفروروں کوبھی حراست میں لیا گیا۔